اسلام آباد (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی انجینئروں کی پیداوار جے ایف 17 طیارہ ایف 16 کی نسبت زیادہ مفید ہے جو پانی کے ا ندر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قومی دفاعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خان نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ایئر فورس کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی حوالگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ا س سے پاکستانی ایئر فورس کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ یہ طیارے ایف 16 کی نسبت زیادہ کارآمد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں فضا کے ساتھ زمین پر بھی وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ان طیاروں کے بنائے جانے میں پاکستانی انجینئروں کی کوششوں کو سراہا اور اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ چین بلاشبہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ان طیاروں کی پیداوار میں پاکستان کو مکمل تکنیکی رہنمائی فراہم کی جو دونوں ممالک کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے کی واضح مثال ہے۔ ایئر کموڈور طارق محمود نے جے ایف 17 طیاروں کو تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ان سے انہیں اپنے منصوبے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کے طیاروں کی ہماری ایئر فورس کو ضرورت تھی جو پوری ہو گئی ہے۔
This blog is to give an honor to the brave defenders of Pakistan. This is to show the world what Pakistan Armed Forces are doing to save the world from terrorism and to signify their sacrifices through daily news updates.
Tuesday, 3 February 2015
JF-17 thunder is more effect than F-16 in underwater targets: Experts
اسلام آباد (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی انجینئروں کی پیداوار جے ایف 17 طیارہ ایف 16 کی نسبت زیادہ مفید ہے جو پانی کے ا ندر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قومی دفاعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خان نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ایئر فورس کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی حوالگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ا س سے پاکستانی ایئر فورس کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ یہ طیارے ایف 16 کی نسبت زیادہ کارآمد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں فضا کے ساتھ زمین پر بھی وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ان طیاروں کے بنائے جانے میں پاکستانی انجینئروں کی کوششوں کو سراہا اور اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ چین بلاشبہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ان طیاروں کی پیداوار میں پاکستان کو مکمل تکنیکی رہنمائی فراہم کی جو دونوں ممالک کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے کی واضح مثال ہے۔ ایئر کموڈور طارق محمود نے جے ایف 17 طیاروں کو تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ان سے انہیں اپنے منصوبے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کے طیاروں کی ہماری ایئر فورس کو ضرورت تھی جو پوری ہو گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment